لاہور(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نوازشریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے، سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے نوازشریف کا سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
