لا ہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8رنزسےشکست دے دی

کراچی (نیوزٹویو) پا کستان سپر لیگ ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر 44 رنز بنا ئے۔فخر زمان 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ175 رنز کے تعاقب میں 166 رنز بنا سکی ، کولن منرواور شاداب خان کی نصف سنچریاں رائیگاں چلی گئیں،لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے2 ، شاہین ، زمان اور راشد نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون کے ایونٹ میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم ہمیشہ فیلڈنگ کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ زیادہ تر میچ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتی ہے لیکن لاہور قلندرز نے بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں