لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے فین

اسلام آباد(ویب نیوز)آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی کو نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔بریٹ لی نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو میں کہا کہ شاہین شاہ ایک حیرت انگیز بولر ہے۔ اس کا قد لمبا ہے اور اس کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔ ریٹ لی کا کہنا تھا کہ میں تو شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔اس سے قبل شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے۔ ان کا کوور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ نے سال 2021 کا آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں