خانیوال(نیوزٹویو) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کو تلمبہ میں گولی مار کرقتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے تلمبہ میں فائرنگ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل جاں بحق ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کےمطابق عاصم جمیل کو زخمی حالت میں تلمبہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا کو کچھ روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق سلامت نے تصدیق کی ہے کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ عاصم جمیل کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بھتیجے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے لیکن پولیس شواہد اور فارنزک رپورٹ مرتب ہونے تک یہ نہیں کہہ سکتی کہ قتل ہے یا خودکشی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کے تعین کا حکم دیا ہے۔