معاشی چیلنجزکے باوجود حکومت کاایم پی ون سے تھری تک کےافسران کی تنخواہوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان کو درپیش شدیدمعاشی مشکلات کے باوجود نگران حکومت نے وفاقی وزارتوں اورمحکموں میں خصوصی گریڈ ایم پی ون سے ایم پی تھری پرتعینات افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی ون افسران کی تنخواہوں میں 47 ہزار 850 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ایم پی ون افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کر دی گئی۔

ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، سال 2023ء کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی ون سے ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں