ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا،نجی شعبہ ورکرزکی تنخواہوں میں اضا فہ کرے،فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔  تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئ دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں وفاقی وزیراطلاعات نے اتوارکواپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگاایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں