موٹر سائیکل چوری وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزمان فلک ناز اور غلام عباس کے قبضے سے چوری شدہ 05 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے  موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ڈی پی او کینٹ نے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی پوٹھوہار کی طرف سے ایس ڈی پی او  کینٹ ، ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں