میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک

کینیا(نیوزٹویو)کینیا کے میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کینیا میں کیلون کپٹم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی عمر 24 برس تھی۔
حادثے میں کیلون کپٹم کے کوچ روانڈا کے گروائس ہاکیزیمانا بھی چل بسے جبکہ کار میں سوار خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلون کپٹم کار چلا رہے تھے جو کنٹرول سے باہر ہونے پر الٹ گئی تھی۔
کیلون کپٹم نے دو گھنٹے 35 سیکنڈز کے ساتھ میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں