میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزٹویو)پا کستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہےایسی رپورٹس آئیں گی تو پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس باقی رہ جائے گا اور نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پراپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگارپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اظہارِ رائے، میڈیا کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق ان عوامل میں سے ایک ہیں جن کے سبب پاکستان کی عالی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ ہوا-انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے ہر جمہوریت ودستور پسند محب وطن پاکستانی کا سر افسوس اور ندامت سےجھک گیا ہےمیڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں