نادرا کی پالیسی بڑی تبدیلی ، عورت کوشادی کے بعد اپنی مرضی سے شناختی کارڈ پرخاوند یا والد کا نام لکھوانےکا حق حاصل

اسلام آباد (نیوزٹویو)نادرا نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عورت کو حق دے دیا ہے کہ  وہ شادی کے بعد اپنی مرضی سے شناختی کارڈ پرخاوند یا والد کا نام لکھوا سکتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا۔تمام خواتین لازمی شناختی کارڈ بنوائیں اور بچوں کو بھی رجسٹرڈ کروائیں۔طارق ملک نے کہا کہ نادرا میں کرپشن پر 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں۔ 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں