نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے ،لیگی رہنما خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ ن لیگ کےقائد نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف ن لیگ کے امیدوار ہوں گے تاہم حتمی فیصلہ متوقع حکومتی اتحاد کی مشاورت سے ہوگا۔
سابق وزیردفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر تقریباً اتفاق ہوچکا۔ نام پر سسپنس برقرار ہے، وفاق میں اتحادی حکومت بننے کے آثار ہیں۔ وزیر خزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں