نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 2018ء سے زیرِ سماعت توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

نواز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست شہری نے دائر کی تھی جس میں 2018ء کے بیانات پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں