نور مقدم قتل کیس،ملزمان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد (نیوزٹویو)نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد ہوا ہے۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر،ذاکر جعفر،عصمت آدم،افتخار، جمیل،جان محمد پر فرد جرم عائد ہوا ہے۔سماعت میں تھراپی ورک کے طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد ہوا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر عمل در آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ بیس اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں۔ مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کچہری عدالت پیش کیا گیا۔ ضمانت پر موجود تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے  ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں