اسلام آباد(نیوزٹویو) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےطاہرجاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سےطاہر جاوید سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نےطاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری مقرر کیا گیا تھا
