نگراں وزیرِ اعظم کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی بھرپور مذمت

اسلام آباد(نیوزٹویو)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی۔

 انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں