ورلڈ کپ، نیدر لینڈز  کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل کر ایک ایک میچ ہی جیت سکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں