وزیراعظم کےا حکامات پر پنجاب حکومت کا قوانین کی خلاف ورزی پر شوگرملوں پر کریک ڈاؤن،مقدمات درج،ملازمین گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف سخت کا رروا ئی کے احکاما ت ملنے کے بعد پنجاب کی حکومت نے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملز مالکان خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےصوبائی حکومت کی ہدایت پر قواینی کی خلاف ورزی کے مرتکب شوگر ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے ہیں، گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جھنگ اور پسرور میں شوگرز ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شوگر ملز کے جنرل منیجر ایڈمن اور جی ایم کین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب نے واضح طور پر کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 84.75 اور ریٹیل 89.75 روپے فی کلو گرام ہے لہذا اس سے زائد قیمت پر فروخت کی اجازت کسی بھی قیمت پر نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں