وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کے لیے جدید ترین فارنزک لیب بنانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے لیے فارنزک لیب بنانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے جدید ترین فارنزک لیب ڈیرہ غازی خان میں بنائی جائے گی۔ فارنزک سائنسز لیب سے پولیس، پراسیکیوشن اور عدلیہ کی معاونت ممکن ہو گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ فارنزک لیب میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فارنزک سائنس ایجنسی نے تمام ہائی پروفائل کیس ٹریس کر کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک ارب 90 کروڑ روپے سے بننے والی ٹریننگ لیب فنکشنل کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں