داعش کے پیچھے یہودی،داعش اسلام کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے،غلام سرورخان

راولپنڈی(نیوزٹویو) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے خطے میں امن اور افغانستان  سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان میں دو حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ اسلام کے نام پر داعش گھناؤنا کھیل کھیل رہی یے اس کے پیچھے یہود ہنوز ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایک داخلی مسئلہ میڈیا میں بہت زیادہ چل رہا ہے۔ اس مسئلے پر جتنی کم بات کی جائے یہ ملک کے حق میں ہے۔ موجودہ حکومت اور ادارے کے، درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ میں کابینہ میں بھی اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کی ۔ جبکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال  پر بات کرتے ہوئے انکا بیانیہ یہ ہے کہ پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سوشل میڈیا کے زریعے پتہ چلا ہے۔ جب میں وزیر تھا اس وقت 40ڈالر فی بیرل کا کروڈ آئل تھا اور آج 80ڈالر فی بیرل ریٹ ہے۔ کوریا،  جاپان ملائشیا میں پیٹرول کا ریٹ بہت زیادہ ہے۔ ان ممالک کی نسبت جنوبی ایشیا کے ریجن میں پیٹرول کی قیمتیں آج بھی کم ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش بھی پاکستان میں سستیں ہیں۔ ہر ہفتے میں کابینہ کی میٹنگ میں خطے اور پاکستان میں قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ دنیا کے 130ممالک میں پیٹرول ہم سے مہنگا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے۔ غریب لوگوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسٹڈی ہوگی۔ آٹا،  چینی اور دالوں پر 40فیصد لوگوں کو سبسڈی دی جاتی ہے۔ پریس کانفرنس  میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نی یہ بھی کہا کہ تسلیم کرتا ہوں مہنگائی ہے۔ نیب میں ترامیم سے کاروباری افراد کو ریلیف دیا گیا یے سیاستدانوں کو نہیں ملا۔ کنٹونمنٹ الیکشن سے متعلق  بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر ایوی ایشن نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن ٹرائل تھا ہم دہائیوں سے الیکشن جیتتے آئے ہیں۔ پہلی بار ہم الیکشن اس لیے ہارے کے مہنگائی تھی۔ ہم لوگوں کے گھر الیکشن کے لیے گھروں میں گئے تو خواتین نے ہمیں کھری کھری سنائیں۔ پی ائی اے  کے حوالے سے سوال پرغلام سرور کا کہنا ہے کہ پی ائی اے نے خود کو رسک ڈال کر  افغانستان کا فلائٹ آپریشن جاری رکھا ہے۔ افغانستان کا ون وے آپریشن ہے جس کی وجہ سے ٹکٹ مہنگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں