ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستانی اسکواڈ عرب امارات روانہ

اسلام آباد (نیوزٹویو)قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو گیاہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور  دیگر اسٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئےہیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں