پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید

راولپنڈی(نیوزٹویو) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلرنےملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور، افغان سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ پائیدار روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرےآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی، انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں