پا کستان بھر میں عیدمیلاد النبی مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ملک کی سرکاری و نجی عمارتوں، مساجد، گلیوں،چوراہوں اور گزرگاہوں کو برقی قمقموں اور مسجد نبویٰ اورخانہ کعبہ کے ماڈلوں سے سجایا گیا ہے جگہ جگہ نعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جلوس نکالے جا رہے ہیں اوران جلوسوں میں سیرت النبی پر روشنی ڈالی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، جس کا مقصد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔اس موقع پرنماز فجر میں مساجد میں امن، ترقی خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 2 روزہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کے دوسرے روز ابتدائی سیشن سے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور اختتامی سیشن سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔وزیراعظم نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عید میلاد النبیؐ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک بھر میں بے مثال انداز میں جشن عید میلادالنبیؐ کا اہتمام کرے۔ جس پر عمل کیا جارہا ہےاسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی تمام بڑی مساجد اور سرکاری و نجی عمارتیں برقی قمقموں سے سجای گئی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام بڑی شاہراہوں کو بھی روشنیوں سے سجایا ہے۔یوم ولادت رسولؐ کے موقع پرمنگل کو تمام شہروں و قصبوں میں ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا، جس کیلئے مختلف شاہراہوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ان کیمپوں سے جلوس کے شرکا میں کھانا اور جوسز تقسیم کیے گئے

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ جشن ولادت منانے کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔وفاقی حکوت نے یوم ولادت رسول ﷺ کی خوشی میں معمولی جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کردی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں