پا کستان مسلم لیگ ن مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مظاہرہ بدھ کو راولپنڈی میں کریگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ بدھ کوراولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ احتجاج  پا کستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ملک گیرمظاہروں اعلان کے حوالے سے کیا جا ئےگا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف20 اکتوبر سے سڑکوں پرآنے کا پروگرام تشکیل دیدیا ہے یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدامات کی جا ئینگے ۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سےصوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی، ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں