پرویز الہٰی کی ضمانت واپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوزٹویو)لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ پرویز الہٰی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینےکا اقدام چیلنج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں