پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد اطلاعِ عام کیلئے سرکلر جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے اطلاعِ عام کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تھری کے خلاف اپیل’انٹرا کورٹ اپیل‘ کے طور پر دائر ہو سکے گی۔

سرکلر کے مطابق وکلاء اور سائلین کو تاکید کی گئی ہے کہ اپیل انٹرا کورٹ اپیل کے طور پر دائر کی جائے۔

سپریم کورٹ کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 5 آرٹیکل 184 تھری کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا، 10 ججوں نے ایکٹ کے حق میں فیصلہ دیا تھا جبکہ 5 نے مخالفت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں