پلے آف مرحلے میں ملتان سلطان کا اسلام آباد یو نائٹیڈ کو 181رنز کا ہدف

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ۔پاکستان  سپر لیگ 6 کے پہلے پلے آف میچ میں 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔پیر کو ابو ظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ملتان کی جانب سے صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔خوش دل شاہ نے 42 جبکہ جانسن چارلس نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہ مسعود 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔کپتان محمد رضوان اس میچ عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔عاکف جاوید کی بال پر محمد اخلاق نے ان کا کیچ لیا۔ملتان کی جانب سے شاہ مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی۔  تاہم محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ عاکف جاوید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا رلی روسو بغیر کوئی رنز بنائے شاداب خان ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئےآج کے کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جائے گی ملتان سلطانزکی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جونسن چارلس، ریلے روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران طاہر، بلیسنگ مزربانی، عمران خان، شاہنواز دھانی جبکہ اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، محمد اخلاق، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، عاکف جاویدشامل ہیں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں سنیچر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کوالیفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا۔کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں پوزیشن پر تھی تاہم ملتان سطانز نے ابو ظبی میں کھیلے گئے میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ میں سے چار میچ جیت کر 10 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں