پنجاب میں بلدیاتی ادارےفعال ہوگئے ،پنجاب حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 لا ہور(نیوزٹویو) سپریم کورٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کوبلدیاتی اداروں کی بحالی کے خلاف توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کوبحال اور فعال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے  جس کے بعد پورے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے ہیں جس کے بعد میئرز اورکونسلرزمعمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینگے اور اجلاس منعقد کرسکیں گے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پنجاب حکومت ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن

محکمہ بلدیات نے ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفیکیشن ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ارسلان علی کے دستخطوں کےساتھ جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے مختصراور تفصیلی  فیصلوں کا حوالے دیتے ہو ئے پنجاب حکومت کی جانب سے نومبر 2019کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کوواپس لے لیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں