پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس،پا کستان کو گرے لسٹ میں قائم رکھے جانے کا امکان

 پیرس(نیوزٹویو) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا جو 21 اکتوبر تک جاری ریے گا تاہم پا کستان کو گرے لسٹ سے باہرنہ نکالے جانے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا اس سے نکالنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ تاہم پاکستانی حکام اس حوالے سے زیادہ پرامید نہیں ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کی کارکردگی پر ایف اے ٹی ایف کی ٹیم غور کرےگی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت اب تک کی کارکردگی کی جائزہ  رپورٹ پیش کی جائے گی،پاکستان نے فیٹف کے27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے۔ فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ اس کے بعد ہی کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں