پیٹرول،ڈیزل کی قمیتں بڑھنےپر ٹرانسپورٹرز کااندرون ملک جانےوالی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20سے40فیصداضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےاثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں ا ضافے کےبعد جڑؤاں شہروں سے اندرون ملک جانے والی بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں ٹرانسپورٹرز نے20سے 40فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی  سے ملتان کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1500کردیا گیا جبکہ لاہور کا کرایہ 900 سے بڑھا کر 1100 کردیا گیا اسی طرح راولپنڈی  سے بہاولپور کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر 1600کردیا گیا اورراولپنڈی سے فیصل آباد کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 900 کردیا گیا ہے  راولپنڈی سے شیخوپورہ کا کرایہ 750 سے بڑھا کر 900کردیا گیا ہےراولپنڈی سے پشاور کا کرایہ 400سے بڑھا کر 550روہے کردیا یے  مری اور ایبٹ آباد کے کرایوں میں بھی 50روپے تک کا اضافہ کردیا یے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں