پیپلزپارٹی کا حکومت کی رخصتی تک ا حتجاجی مظاہروں کا اعلان، عمران کی الٹی گنتی شروع ہے،بلاول بھٹو

کراچی (نیوزٹویو) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی مہنگائی میں ا ضافے پرملک بھر میں حکومت کے خلاف اس کی رخصتی تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیاہے پا کستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹانکلا ہے ملک پر تبدیلی نہیں تباہی سرکار مسلط ہےعوام کیلئے جینا مرنا مشکل ہوگیا،عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو بھگا کر ہی دم لیں گے، اگلی باری جیالوں کی ہوگی ۔

باغ جناح کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے، عوام پوچھتےہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟جبکہ عمران خان کا عوام سےکیاگیاہروعدہ جھوٹا نکلا،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہےجبکہ آج ملک میں عمران خان کی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں آنے  کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں مہنگائی،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیسا دوغلہ نظام اور احتساب ہے کہ پنڈورا لیکس اور پاناما میں شامل آپ کے لوگ آزاد ہیں اور مخالفین جیلوں میں ہیں۔ ماضی میں آمریت کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کی ضرورت تھی اور آج بھی سلیکٹڈ حکومت گرانے کے لیے پیپلز پارٹی سفید پوش طبقے کی آخری امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں