پی ایس ایل 7،کراچی کنگز کالا ہور قلندر کو جیت کے لیے 171رنز کاہدف

کراچی(نیوزٹویو) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا ہے لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لا ہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ کل والی غلطیاں نہیں دہرائیں گےکوشش کریں گے کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آوٹ کریں

جبکہ بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہے۔ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک ہوئے مقابلوں میں کراچی کنگز کا پلڑہ بھاری رہا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان اب تک 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 8 میچ کراچی کنگز نے جیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں