پی ایس ایل7،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

کراچی (نیوزٹویو)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے ،کوشش کریں گے جلد آﺅٹ کریں کوشش کریں گے کہ جلد وکٹیں لیکر پریشرڈالیں ،کپتان کراچی کنگز نے کہاکہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ اگر170 رنز کریں گے تومیچ جیت سکتے ہیں اگرٹاس جیتے جاتے تو بولنگ ہی کرتے  پشاور زلمی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں انہیں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔کراچی کنگز بھی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی کراچی کنگز کا سب سے آخری چھٹا نمبر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں