پی ایس ایل7، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی دعوت انجوائے کرتے ہوئےویڈیووائرل

کراچی(ویب نیوز)پاکستان سپر  لیگ کے سیزن 7 میں شامل ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی دعوت انجوائے کرتے  ہوئےویڈیو سامنے آئی ہے۔پشاور زلمی کے یوٹیوب پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو ہوٹل میں تکہ، ملائی بوٹی اور ریشمی کباب کی دعوت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں  غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی باربی کیو مزے سے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دعوت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کے میچ  میں  بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں