پی ڈی ایم کا 20 اکتوبرسےملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کااعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم نے 20اکتوبر سے ملک بھر میں مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہو ئےملک میں  فوری طور پرعام انتخابات کا مطالبہ کر دیاہے سوموار کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے پہاڑکے نیچے قوم کراہ رہی ہے، پی ڈی ایم شانہ بشانہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔20 اکتوبرسے پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے بیس اکتوبرسے ریلیاں، مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔ تمام صوبائی قیادت آپس میں اپنے اجلاس کریں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں نئے ترمیمی آرڈیننس کومسترد کر دیا گیا ہے، نیب نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کے طورپراستعمال ہوا، نیب سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے، انتخابی اصلاحات کی مجوزہ ترمیم کومکمل مسترد کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ عام الیکشن کا ہے، بلدیاتی انتخابات کا کوئی جوازنہیں ہے۔ جوحکومت خود دھاندلی کے نیتجے میں آئی اسے ترمیم کا حق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں