چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے کھانا دینے والے گارڈ کو ہلاک کردیا

اسلام آباد(ویب نیوز)ایران کے چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے کھانا دینے کیلئے آئے گارڈ کو ہلاک کرکے پنجرے سے فرار ہوگئے۔یہ واقعہ ایرانی شہر ارک میں پیش آیا جہاں شیروں نے اس وقت گارڈ پر حملہ کیا کہ جب وہ جانوروں کی بھوک مٹانے کے لیے غذا ساتھ لایا تھا۔گارڈ نے جیسے ہی پنجرے کا دروازہ کھولا تو شیروں نے دبوچ لیا، 40 سالہ گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور فرار ہونے والے شیروں کو دوبارہ قابو کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں