چیئرمین پی ٹی آئی کوخاور مانیکا کے انکشافات کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لیناچاہیے،نوازشریف

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوخاور مانیکا کے انکشافات کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ نوازشریف نے کہا کہ جی دیکھا ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو ’در فٹے منہ‘ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے کی ہے وہ بہتر جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن اب ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔قائد ن لیگ نے کہا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں