چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے، ملتان سلطانز

اسلام آباد(ویب نیوز) پی ایس ایل کے سیزن سیون کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔

جس کے کیپشن میں کہا گیا کہ رضوان نے تو پیشگوئی کردی تھی۔ویڈیو میں محمد رضوان کہتے ہیں کہ میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ عموماً ٹاس جیتنے کے بعد ہم بولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔وکٹ کیپر بیٹر کا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا، نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں