ڈاکٹر بابر اعوان کا راولپنڈی ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی(نیوزٹویو) راولپنڈی ہائیکورٹ بار کی تقریب سے وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان عام سرزمین نہیں یہ اللہ کی مہربانی ہے ۔ڈاکٹر قدیر خان اسلام کے ہیرو تھے۔ کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت بڑا آدمی نہیں بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر قدیر کو مشکلات کا علم تھا انہوں نے خود یہ راستہ چنا ،غیر ترقی یافتہ ملک کے لیے ڈاکٹر قدیر خان بہت بڑا تحقہ تھا۔ ڈاکٹر قدیر اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں۔ ڈاکٹر قدیر رات کو جاگتے تھے ہم سوتے ہیں۔ وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آبادز کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے۔ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اصل کپتان وہ جو اس وقت لینڈنگ کروائے جب طوفان ہو نظر کچھ نہ آرہا ہو۔ افغانستان کی صورتحال میں سب نے کہا سال 89 کی صورتحال پیدا ہوگی لیکن نہیں ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں جب ظلم ہوتا ہے تو ہر انسان اور مسلمان تڑپتا ہے۔ لیکن ہم نے ابھینندن کو مزیدا چائے پلا کر بھیجا ہے۔ بارڈر مینجمنٹ کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں