کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، شادی کی تقریب کراچی میں سر انجام پائی۔
سوشل میڈیا پرجاری تصاویر میں سابق کپتان کو دلہن بنے دلکش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں جویریہ خان اور ان کے شوہر وقاص کو آف وائٹ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب جویریہ خان نے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔
شادی کی تقریب میں سابق کپتان بسمہ معروف، آل راؤنڈر فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئیں۔
واضح رہے جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں