کوئٹہ،بلوچستان یونیورسٹی کےگیٹ پر دھماکہ1ہلکار شہید،13پولیس والوں سمیت 17افراد زخمی

کوئٹہ (نیوزٹویو)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سےایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سے سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عملے کو طلب کر لیا گیا ہےدھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حملہ آور طلباء کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سکیورٹی اہلکار احتجاج پر بیٹھے طلباء کی سکیورٹی معمور تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں