کک بیکس کے الزامات،مونس الہٰی کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سینئر سیاسی رہنما پرویزالہٰی اور اُن کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کک بیکس کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں