گریڈ22کے خرم آغاکو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) خرم آغا کووزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) خرم آغا وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے ،ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سے ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے خرم آغا اس وقت وفاقی سیکرٹری مواصلات کے عہدے پر ہیں۔ یاد رہے کہ سابقہ پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے چند روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا ، اورکے استعفے کے بعد سے پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ خالی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں