یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی اور دیگر اشیئا خوردونوش اور اشیئا ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے عوام کو سستے داموں ا شیئا خوردونوش اور اشیئا ضروریہ کے لیےبنائے گئے یو ٹیلیٹی سٹورزپر گھی سمیت دیگر اشیئا ضروریہ کہ قیمتوں میں یک دم اضا فہ کردیا ہے اورساتھ ہی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ 10 لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پلانٹا کوکنگ آئل کا 5 لیٹر کا ڈبا 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے کا ہوگیا ہےنوٹیفیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہےمیزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ ہو ہے۔ میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے ایک ماہ قبل 11 ستمبر کو بھی حکومت نے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ ایک ماہ قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈر کی قیمت میں 10 سے 21 روپے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت میں 20 روپے جب کہ جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے،  ایک لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت 41 روپے، شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے  جب کہ نہانے کے صابن کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہینڈ واش کی 228 ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے، شربت کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 40 روپے جب کہ اچار کی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہےجبکہ ان کے علاوہ نوڈلز اور کیڑے مار ادویات بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں