قائد ن لیگ نوازشریف کل کوئٹہ جائیں گے، اہم سیاسی شخصیات کا پارٹی میں شمولیت کا امکان

لاہور(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل(سوموارکو) بلوچستان جائیں گے اور 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، آغازمیں کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گےاور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات میں سے اکثریت کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہےجبکہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربھی معاہدوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں