آئی ایم ایف نے پینشنرز اور بہبودسرٹیفیکیٹس پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)آئی ایم ایف نےحکومت سے آئندہ بجٹ 2021-22میں پینشن اور بہبود سرٹیفیکیٹس پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے لیکن حکومت نے فی الوقت یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ آئی ایم یف کی پاکستانی بجٹ کی اسکیم کا حصہ تھا بجٹ اعلان سے 10 روز پہلے آئی ایم ایف نے اس فہرست میں مذکورہ تمام قسم کی چھوٹ ختم کرنے پر دوبارہ اصرار کیا ہے۔ فہرست میں ایئر پائلٹس کو حاصل تنخواہوں پر انکم ٹیکس چھوٹ بھی شامل ہے جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس پر موجودہ چھوٹ کم کرنے کا مطالبہ بجٹ کمیٹی پہلے ہی تسلیم کرچکی ہےاور اس پر عمل درآمد کیا جا ئے گاائی ایم ایف حکام حکومت کو یہ تجویز بھی دے چکے ہیں کہ پنشن کا بوجھ کم کیا جا ئے اورپنشن میں ا ضا فہ ایک خاص حد تک پنشن و صول کرنے والے ا فراد کی پنشن میں ہی کیا جا ئے جن کی پنشن پہلے ہی زیادہ ہے ان کو یہ فائدہ نہ پہنچایا جا ئے اس معاملے پر وزارت خزانہ کی کمیٹی کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ میٹنگ ایک دو روز میں ہو گی جس میں ا س پر کو ئی حتمی فیصلہ کیاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں