اسلام آباد: (نیوز ڈیسک)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ بائیسکل پٹرول یونٹ کے عملے سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے بائیسکل پٹرول یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور بائیسکل پٹرول یونٹ کے عملے کو مزید لگن سے کام کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بائیسکل پٹرول یونٹ ایف سکس، ایف سیون میں کامیابی سے اپنا کردار ادا کررہا ہے،عوامی پذیرائی کے بعد شہر کے دیگر علاقوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربائیسیکل پٹرول یونٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ بائیسکل پیٹرولنگ یونٹ کا مقصد عوام کی قربت حاصل کرنے ،شہریوں کو ہر وقت اپنی دستیابی کا احساس دلانا ہے،ملاقات کا مقصد بائیسکل پٹرول یونٹ کے عملے کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند کرنا ہے۔
