آصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب روپے مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کرونا کیسزکی و جہ سے ملتوی

ا حتساب عدالت کے جج اصغر علی نےسا بق صدر آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرا نزیکشن کیس کی سماعت کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملتوی کر دی عدالت نے آج  آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کے پانچوں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر رکھے تھےاحتساب عدالت نے آصف زرداری کو آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں طلب کر رکھا تھاریفرنس میں نامزد ملزم سٹینوگرافر مشتاق احمد کو بھی عدالت نے طلب کر رکھا تھاٹھو س شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کا گھر کرپشن سے بنایا ہے گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینو گرافر نے رقم ادا کی سٹینو گرافر مشتاق کے اکاﺅنٹ سے 15 کروڑ روپے ادا کیئے گئےآصف زرداری نے کلفٹن میں گھر کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں