آصف زرداری کے خلاف میگا منی لا نڈرنگ ریفرنس کی سماعت تین جون تک ملتوی، گواہ طلب

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت تین جون تک ملتوی کر دی ہے اور اگلے گواہ مہروز ا ختر کو طلب کر لیا ہے جبکہ آصف زرداری، فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظورکر لی ہیں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی جج اعظم خان نے دریا فت کیا کہ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کہاں  ہے؟ آصف زرداری کے معاون وکیل نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے کیسز میں مصروف ہیں عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر نیب گواہ کے بیان پر جرح ہوگی ملزمان کے وکلا اپنی حاضری یقینی بناےآصف زرداری کے معان وکیل شیراز راجپر نے کہا کہ حاضر تو ہو جائینگے لیکن کمپلیکس کی کینٹین بند ہےوکیلوں کیلئے یہاں پانی اور چاے تک دستیاب نہیں تمام وکلا کا مشترکہ مسلئہ آپ حل کروائیں ا حتساب عدالت کے جج نے کہا کہ اس معاملے پر ایڈمنسٹریٹو جج سے بات کرتا ہوں احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 3جون تک ملتوی کر دی ہے جبکہ آصف زرداری، فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں