ائرپورٹس پر کررونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتوں کا ا ستعمال شروع،پشاور ائرپورٹ پر کتوں نے کررونا کے مریض کا سراغ لگایا

سراغ رساں کتوں نے کررونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیےا ئرپورٹس پر کام شروع کردیا پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سراغ رساں کتے پہنچادیئے گئے کتوں نے کا میابی کے ساتھ کررونا کے مریض کا سراغ لگالیا پاک فوج کے کینائن سینٹر کے ٹرینڈ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی نشاندہی شروع کردی گئ پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کردی گئ اے سی سی کی ٹیم کی محکمہ صحت کی ٹیم معاونت کر رہی ہے ائر پورٹ مینجر نے بتایا ہے کہ سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال شروع کردیا گیا ہے ہیلتھ ڈیسک پشاور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد  لاؤنج میں بنایا گیا ہےبیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سویپ ٹیسٹ کو سراغ رساں کتوں نےآج سے ہی چیک کرنا شروع کردیا ہےسراغ رساں کتوں کو این سی اوسی کی ہدایت پر پشاور ایئرپورٹ پر لایا گیا یےنجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 611کے ذریعے177 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت نکلا سراغ رساں کتے نےسو ئیپ ٹیسٹ کو چیک کیا تھا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں