ائرپورٹس کرونا کی آمد کا بڑا ذریعہ ایک دن میں دس مسافروں میں کرونا کی تشخیص

 پا کستانی ا ئرپورٹس بیرون ملک سے کرونا کی آمد کا بڑا ذریعہ بن گئے بیرون ملک  سے پا کستتان آنے والے مسا فروں میں کورونا کے نئے تبدیل شدہ وائرس پا ئے جانے کا ا نکشا ف ہوا ہے ا یئر پورٹ ذرا ئع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہوائی اڈوں پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے زریعے کرونا متاثرہ مریضوں کی تشخیص جاری ہے گزشتہ روز سے اب  تک صرف ایک دن میں  بیرون ملک سے آنے والے دس مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور طبی حکام کی طرف سے شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس کی مختلف اقسام ہیں ذرا ئع کے مطابق سعودی پرواز کے زریعے مزید تین کرونا متاثرہ مریض جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے اس سے قبل آئیر بلیو کی پرواز میں ایک مسافر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسلام آباد آئیر پورٹ پر اب تک چار مسافروں کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی چاروں کرونا متاثرہ مسافر سعودی عرب سے پاکستان آئے کرونا متاثرہ مسافروں کو او جی ڈی سی ایل قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایف زیڈ 333سے 2مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے ریاض سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708کے زریعےمیں3مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے شارجہ سے آنی والی گلف آئیر لائن کی پرواز میں بھی ایک مسافر کرونا متاثرہ نکلا جسے  قرنطینہ کے لیے ہوٹل منتقل کر دیا گیا پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں فیڈل گورنمنٹ قرنطینہ کیلئے منتقل کردیا گیا مجموعی طور پر اسلام آباد اور کراچی میں دس مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں ائر پورٹ حکام کے مطابق این سی او سی کی نئی پالیسی کے مطابق 20 فیصد بین الاقوامی پروازوں کو فضا ئی آپریشن کی اجازت دی گئی  ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں